علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ برہان انٹرچینج کے قریب، شیلنگ جاری
علی امین گنڈا پور کا قافلہ برہان انٹرچینج میں رکا ہوا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ برہان انٹرچینج کے قریب موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے طلبا کیلئے مفت لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا افتتاح کر دیا
قافلے کی موجودگی اور احتجاج
جیونیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور کا قافلہ دو گھنٹے سے زائد وقت سے برہان انٹرچینج کے قریب ہے۔ اس حوالے سے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ برہان انٹرچینج کے قریب ہمارا قافلہ رکا ہوا ہے، پرامن سیاسی کارکنوں پر بےتحاشا شیلنگ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
فائرنگ اور زخمی کارکنان کی صورت حال
انہوں نے کہا کہ کارکنوں پر فائرنگ بھی کی گئی ہے، شیلنگ اور فائرنگ سے زخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔ موٹر وے کو کھود کر بند کر دیا گیا ہے لیکن ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری
دوسری جانب ڈی چوک سمیت اسلام آباد کے کئی مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے ڈی چوک سے 30 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیے جن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی شامل ہیں۔








