احمد علی بٹ کو حمیرا اصغر کا انٹرویو دوبارہ اپ لوڈ کرنے پر تنقید کا سامنا
احمد علی بٹ کی سوشل میڈیا میں تنقید
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار و میزبان احمد علی بٹ کو اس وقت سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جب سے انہوں نے مرحومہ ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کا پرانا انٹرویو اپنے یوٹیوب چینل پر دوبارہ اپ لوڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف
حمیرا اصغر کی افسوسناک موت
ڈان نیوز کے مطابق ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کے ایک کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے تنہا رہائش پذیر تھیں۔ پولیس اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کی لاش تقریباً 10 ماہ پرانی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ میں کلاؤڈ برسٹ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
عوامی رد عمل
اداکارہ کی تنہا موت کی خبر نے عوام کو افسوس میں مبتلا کر دیا ہے اور سوشل، ڈیجیٹل و الیکٹرانک میڈیا پر ان کے پرانے انٹرویوز، پوڈکاسٹ اور ویڈیوز بڑے پیمانے پر دوبارہ شیئر کی جانے لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا ابھی فوری رک جاو ورنہ تمہارے ساتھ تجارت نہیں کروں گا، چودھری ٹرمپ کا بیان بھی آگیا
احمد علی بٹ کی جانب سے دوبارہ شیئر کردہ پوڈکاسٹ
اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے بھی حمیرا اصغر کا گیارہ ماہ پرانا پوڈکاسٹ دوبارہ اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا، جسے حالیہ اپ لوڈ میں تقریباً دو لاکھ ویوز ملے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی مریم نواز اور آئی جی پنجاب کیخلاف اربوں روپے کا ہرجانہ کیس دائر، بڑی خبرآگئی
سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
تاہم، اس عمل پر احمد علی بٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ صارفین کا خیال ہے کہ احمد علی بٹ نے ذاتی مفاد کے لیے اس انٹرویو کو دوبارہ شیئر کیا اور انہیں حمیرا سے ہمدردی نہیں ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے حمیرا اصغر کی ویڈیو کو دوبارہ اس لیے شیئر کیا ہے کیونکہ وہ اب زیادہ مشہور ہو گئی ہیں، جب کہ بعض صارفین نے یہ بھی لکھا کہ انہیں احمد علی بٹ سے ایسی توقع نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا اعلان
احمد علی بٹ کا وضاحت
بعد ازاں، سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد احمد علی بٹ نے پوڈکاسٹ دوبارہ شیئر کرنے پر وضاحت جاری کردی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ حمیرا اصغر علی اور ان کے خاندان سے متعلق بہت سی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں اور پوڈکاسٹ صرف اس نیت سے دوبارہ شیئر کیا ہے کہ لوگ اصل حمیرا اور ان کی زندگی کی جدوجہد کو جان سکیں۔
مکمل پوڈکاسٹ کی اہمیت
احمد علی بٹ کے مطابق، لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر انٹرویو کے کلپس ایڈیٹ کر کے شیئر کر رہے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ سب مکمل پوڈکاسٹ خود دیکھیں۔








