صدر طیب ایردوان کی تقریر سن کر اہلیہ امینہ ایردوان آبدیدہ ہو گئیں
ترکیہ کے صدر کی جذباتی تقریر
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے صدر طیب ایردوان کی پارٹی اجلاس کی گئی جذباتی تقریر سن کر اہلیہ آبدیدہ ہو گئیں۔ ترک صدر نے تقریر کے بعد اہلیہ کو گلے لگایا اور حوصلہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی منظوری دے دی
محبت کی مثال
تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردگان اور ان کی اہلیہ کے درمیان محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، بلکہ وہ پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔ اس کا ایک مظاہرہ پارٹی اجلاس کے دوران دیکھا گیا، جہاں صدر رجب طیب ایردوان نے کردوں کے ہتھیار ڈالنے کے بعد خطاب کیا۔
اہلیہ کا جذباتی رد عمل
اس تاریخی موقع پر ترک قوم کے لیے امن کے حصول کے حوالے سے اپنے شوہر کی کامیابی اور بہترین تقریر پر ان کی اہلیہ امینہ ایردوان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور تقریر کے دوران بھی آبدیدہ رہیں۔ تقریر کے بعد اسٹیج پر صدر ایردوان نے انھیں گلے سے لگا کر دلاسا دیا۔
بیوی شوہر کی غم گسار، شوہر بیوی کا حوصلہ ہوتا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کردوں کے ہتھیار ڈالنے کے بعد پارٹی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس تاریخی موقع پر ترک قوم کے لیے امن کے حصول کے حوالے سے اپنے شوہر کی کامیابی و بہترین تقریر پر ان کی اہلیہ امینہ ایردوان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، تقریر… pic.twitter.com/md7Ka0f9Kx
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) July 14, 2025








