امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کا لاہور میں پہلا دورہ: تہذیبی و ثقافتی مقامات کی سیر

ڈی کی ایم نیٹلی بیکر کا لاہور کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی ڈپٹی چیف آف مشن (ڈی سی ایم) نیٹلی بیکر نے پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد لاہور کا پہلا دورہ کیا اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کے ہمراہ امریکہ پاکستان کے باہمی تعلقات، دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری، ثقافتی ورثے کی حفاظت اور پنجاب میں نوجوانوں کیلئے تعلیمی مواقعوں کے حوالے سے امریکی کاوشوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نام نہیں بکتے، صرف جیت ہی فروخت کی جا سکتی ہے

باہمی تعلقات اور نوجوانوں کے مواقع

پاکستان میں کام کرنے والے امریکی کاروباری اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اپنی ملاقات میں ڈی سی ایم بیکر نے اس امر پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح امریکی کمپنیاں پاکستانی نوجوانوں کیلئے اعلی معیار کی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہی ہیں اور وسیع تر کاروباری سرگرمیوں کے ذریعہ معاشرتی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ کا راج، بھارتی فضائی آلودگی کے اثرات لاہور پر آرہے ہیں: عظمیٰ بخاری

صنفی برابری کی حمایت

صنفی برابری کی حمایت کرتے ہوئے بیکر اور قونصل جنرل ہاکنز نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں نوجوان خواتین کرکٹرز کے ساتھ ایک نمائشی میچ میں بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ، فلمسازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ

نوجوان خواتین کی بااختیاری

اس موقع پر ڈی سی ایم بیکر نے امریکی حکومت کی معاونت سے فعال اُن کاوشوں پر روشنی ڈالی جن کا مقصد نوجوان پاکستانی خواتین کو کھیلوں، تبادلہ پروگراموں اور دیگر شعبوں میں بااختیار بنانا ہے۔ گزشتہ سال سے اب تک امریکہ نے خواتین بالخصوص لڑکیوں کو کھیلوں کے میدان میں مواقع دینے اور اُن کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے حوالہ سے پنجاب بھر کے 14 سکولوں اور جامعات میں مختلف اقدامات کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الأقصر شہر دریائے نیل کے مشرقی کنارے آباد ہے، بازار وں میں قاہرہ کی طرح یہاں بھی جعلی اشیاء کا کاروبار عروج پر تھا، ٹریفک بھی زیادہ نہیں تھی.

صنفی مساوات کی کوششیں

نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکہ صنفی مساوات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور چاہتا ہے کہ ہر فرد کو اُس کی صنف اور شناخت سے قطع نظر کامیابی کے مواقع دستیاب ہوں۔ انہوں نے اکیڈمی فار ویمن انٹرپرینیورز، ٹیک گرلز ایکسچینج انیشی ایٹو، اور ویمن اِن انرجی اسکالرز پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان پروگراموں کے ذریعہ ہم خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم اور ہنر کے ساتھ وہ موقع فراہم کر رہے ہیں جس کے ذریعہ وہ کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہ عادات جو آپ کی شخصیت کے معیار پر پورا نہیں اترتیں، انکی اصلاح خوشگوار اور مسرت انگیز کام ہو سکتا ہے، خود کو بے وقعت سمجھنے کی کوئی وجہ نہیں

پاک امریکہ تعلقات میں ایلومنائیز کا کردار

لاہور ہی میں ڈی سی ایم بیکر نے پاکستان یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے میں ایلومنائیز اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہی ایلومنائیز ان تبادلہ پروگراموں سے حاصل ہونے والے تجربہ کو سماجی بہتری کیلئے بروئے کار لا تے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، معاشی اہداف سے متعلق بریفنگ

ثقافتی ورثے کا تحفظ

والڈ سٹی آف لاہور میں ڈی سی ایم بیکر نے بادشاہی مسجد سمیت شاہی قلعہ کا دورہ کیا اور پاکستان میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے جاری 35 منصوبوں میں امریکی معاونت پر روشنی ڈالی۔ ان منصوبوں میں لاہور قلعہ کے سات مقامات کے تحفظ اور بحالی کے کاموں کیلئے فراہم کی گئی دس لاکھ ڈالر کی معاونت بھی شامل ہے۔

مشترکہ عزم کا ثبوت

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہیں۔ یہ اقدامات نہ صرف معاشرتی تعلقات کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ معاشی ترقی میں معاون بھی ثابت ہوتے ہیں اور آنے والی نسلوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی شاندار تاریخ اور تنوع پر فخر کرسکیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...