پنجاب کے معطل اپوزیشن ارکان پر ہراسانی کا الزام
پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کی مشکلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان اسمبلی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ خاتون رکن راحیلہ خادم حسین نے ورک پلیس پر ہراسانی کی درخواست اسپیکر کو جمع کرادی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فیصلہ، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں شروع
درخواست میں الزامات
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے انتہائی غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، اپوزیشن کی خاتون رکن اسمبلی بھی گالیاں دینے میں پیش پیش رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پیسوں کی خاطر پی ایس ایل چھوڑنے والے کوشل مینڈس نے آئی پی ایل ٹیم کو فائنل سے باہر کروادیا
حلف برداری کی خلا ف ورزی
اپوزیشن ارکان اسمبلی نے حلف برداری کی خلاف ورزی کی، لہذا 2010 میں بننے والے رولز کے مطابق سزا کا تعین کیا جائے۔
ریکارڈنگ کا معاملہ
سما ٹی وی کے مطابق راحیلہ خادم حسین نے معطل 26 میں سے 4 اپوزیشن ارکان اسمبلی کی ریکارڈنگ بھی اسپیکر کو ارسال کی ہے۔








