سابق گورنر بلوچستان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
عبدالقادر بلوچ کی سیاست سے کنارہ کشی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق گورنر بلوچستان، سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے دیرینہ ساتھی عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گول گپوں میں زہر ملا کر اپنی محبوبہ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
سیاسی سرگرمیوں سے عدم دلچسپی
عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اب کسی سیا سی سرگرمی یا وابستگی میں دلچسپی نہیں رکھتا، سیاسی ساتھیوں کو مشورہ ہے وہ پارٹی کے اندر اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
شکریہ اور مستقبل کی خدمات
دنیا ٹی وی کے مطابق سابق گورنر بلوچستان نے مزید کہا کہ طویل سیاسی سفر میں ساتھ دینے والے تمام افراد کا مشکور ہوں، پاکستان کی خدمت اپنی نجی حیثیت میں جاری رکھوں گا۔








