کوہستان کرپشن سکینڈل، نیب کی بڑی کارروائی ، 25 ارب کے اثاثے ضبط، کنٹریکٹر گرفتار، اہم شخصیات سے ڈیلز کا انکشاف
پشاور میں میگا کرپشن سکینڈل
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میگا کرپشن سکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، لگژری گاڑیوں اور جائیدادوں کی تفصیلات، تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے 2 ماہ گزرنے کے بعد واجبات کلیئر نہ ہوسکے،ملکی و غیرملکی کھلاڑی ناراض
نیب کی تحقیقات
قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا کی تاریخ کے میگا کوہستان کرپشن سکینڈل کیس کو انکوائری سے باضابطہ تفتیش میں تبدیل کر دیا ہے، نیب خیبر پختونخوا کی تازہ کارروائی میں مزید سنسنی خیز اور نئے رازوں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ بشریٰ بی بی پیش ہوئیں نہ ملزمان نے جوابات جمع کرائے، سماعت ملتوی
مالی تفصیلات
سرکاری تفصیلات کے مطابق اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کئے گئے ہیں۔ نیب نے ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور تین کلو گرام سے زیادہ سونا برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ، مختلف کمرشل بینکوں میں موجود 73 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں جن میں 5 ارب روپے سے زیادہ رقم موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، تھانہ بھائی گیٹ میں جاں بحق خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا
لگژری گاڑیوں اور جائیدادوں کی ضبطی
سرکاری ریکارڈ کے مطابق نیب نے 77 لگژری گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں، مزید برآں، 109 جائیدادیں بھی مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے قبضے میں لی گئی ہیں۔ ان میں 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے، 2 کمرشل پلاٹس، 30 مکانات، 12 دکانیں اور فوڈ کورٹس، 25 فلیٹس اور پینٹ ہاؤسز اور 175 کنال زرعی اراضی شامل ہیں، ان جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 17 ارب روپے بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں ہوگی، بچوں کے لیے وزٹس کا وعدہ، اسد قیصر
اہم گرفتاریوں کا امکان
سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اس کیس میں اہم شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ یہ بہت بڑا فراڈ انتہائی چالاکی سے اور واضح گٹھ جوڑ کے ساتھ رچایا گیا، جس میں سرکاری اہلکار، لالچی ٹھیکیدار، ملی بھگت کرنے والے بینک حکام اور دیگر شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی میڈیکل طالبعلم کا ایس سی او فورم میں مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ روایتی طب کا تجربہ
ملزمان کی کارروائیاں
تمام ملزمان نے حیران کن دیدہ دلیری سے کام لیا، جس کے نتیجے میں اربوں روپے قومی خزانے سے چپ چاپ نکال لئے گئے، اور کسی مالیاتی نگرانی کے ادارے کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی۔
محمد ایوب کی گرفتاری
نیب نے کوہستان سکینڈل میں ملوث کنٹریکٹر محمد ایوب کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں تین ارب روپے ٹرانسفر ہوئے تھے جبکہ ملزم نے کرپشن کی رقم سے اعظم سواتی کا گھر بھی خریدا تھا۔








