ن لیگ کی کچھ سیاسی خواتین نے بالکل مریم نواز کے انداز میں تیار ہونا شروع کردیا: کامران احسن
تجزیہ نگار کا دعویٰ
لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ نگار کامران احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی کچھ سیاسی خواتین نے اپنی پارٹی کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے سٹائل میں تیار ہونا شروع کر دیا ہے، جن کی دور سے پہچان ہونا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باپ اور صدر کا فیصلہ: جو بائیڈن کے بیٹے کو غیر مشروط معافی ملنے پر گفتگو
سوشل میڈیا پر بیان
کامران احسن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "ن لیگ کی کچھ سیاسی خواتین نے بالکل مریم نواز کے سٹائل میں تیار ہونا شروع کر دیا ہے۔ کلپ میں دور سے دیکھو تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ مریم ہیں یا فلاں خاتون ہیں۔ ہر ایک اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے اپنے ہی انداز میں رہے تو اچھا لگتا ہے، اس میں ہی grace محسوس ہوتی ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع، وزیر خزانہ بجٹ 26-2025 پیش کر رہے ہیں
مریم نواز کی نقل کا اثر
کامران نے اپنی بات کے حق میں دلیل دیتے ہوئے مزید لکھا کہ "عظمیٰ بخاری اپنے انداز میں رہتی ہیں، اور وہ ان پر سوٹ کرتا ہے۔ مریم کی نقل کریں گی تو شاید ان کے بھی وقار میں کمی (پرسنیلٹی ڈاؤن) آئے۔"
ٹوئٹر پر بیان کی بازگشت
ن لیگ کی کچھ سیاسی خواتین نے بالکل مریم نواز کے سٹائل میں تیار ہونا شروع کردیا ہے. کلپ میں دور سے دیکھو تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ مریم ہیں یا فلاں خاتون ہیں. ہر ایک اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے اپنے ہی انداز میں رہے تو اچھا لگتا ہے. اس میں ہی grace محسوس ہوتی ہے.
— Kamran Ahsan (@KamranA42766683) July 18, 2025








