وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس قافلے پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
وزیراعلیٰ پنجاب کی مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قلات سے کوئٹہ جانے والے پولیس قافلے پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں کو ملاقات کی اجازت نہ دینا اور عطا تارڑ کے جواب پر پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل آگیا۔
شہادت پر افسوس
وزیر اعلی مریم نواز نے انسپکٹر عبدالرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی کے کموڈور محمد یاسر نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان باضابطہ طور پر سنبھال لی
اہل خانہ سے تعزیت
وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
قوم کی سلامی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔








