جب میں نے بھارتی طیاروں کے گرنے کی خبر دی تو پابندی لگا دی گئی، اب ٹرمپ نے بھی کہہ دیا، کیا مودی اُن پر بھی پابندی لگائیں گے: حامد میر

حامد میر کی بھارت پر پابندی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ جب میں نے خبر دی کہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے تو بھارت کی جانب سے مجھ پر پابندی لگا دی گئی۔ اب تو ٹرمپ نے بھی یہ بات کہہ دی ہے، کیا نریندر مودی امریکی صدر پر بھی پابندی لگائیں گے؟
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی
خبر کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، حامد میر نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ بھارتی حکومت نے مجھ سمیت کئی دیگر صحافیوں پر مئی 2025 میں پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کی خبریں دینے پر پابندی عائد کی تھی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جعلی خبریں ہیں۔ اب یہ خبر خود امریکی صدر ٹرمپ نے بھی پیش کر دی ہے، کیا نریندر مودی امریکی صدر پر بھی پابندی لگانے کی ہمت دکھائیں گے؟
یہ بھی پڑھیں: کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر ازخود نوٹس کیس: اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب
ٹوئٹر بیان
Indian Government banned me and many others who reported that some Indian jets were shot down by Pakistan Air Force in May 2025. Indian media claimed it was fake news. Now same is reported by @realDonaldTrump Will @narendramodi dare to ban the US President? https://t.co/8pYrHGcVW3
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) July 19, 2025
ٹرمپ کا بیان
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کچھ ریپبلکن امریکی قانون سازوں کے ساتھ عشائیے کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران 5 تک جنگی طیارے مار گرائے گئے۔ تاہم، صورتِ حال جنگ بندی کے بعد پرسکون ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ گرائے گئے طیارے کس ملک کے تھے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ درحقیقت، طیارے ہوا میں مار گرائے جا رہے تھے، 4 یا 5، لیکن میرا خیال ہے کہ 5 طیارے واقعی مار گرائے گئے تھے۔