مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر

مذاکرات کا وقت ختم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہ ہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں دس لاکھ سے زائد جنگجوؤں کو امریکہ کے ساتھ زمینی جنگ کے لیے تیار کر لیا گیا ہے، تسنیم نیوز ایجنسی کا دعویٰ

سینٹ الیکشن کی کامیابی

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں سینٹ الیکشن خوش اسلوبی کے ساتھ ہوئے ہیں، پی ٹی آئی نے سارے نام پہلے ہی فائنل کر لئے تھے، اس میں ایک نام بھی ایسا نہیں جو بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ڈالا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: عرب حکمرانوں کی شکار کے لیے پاکستان آمد، مقامی زمینداروں اور انتظامیہ کی اوچھی حرکات، سابق آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے آشکار کر دیں

مخصوص نشستوں کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ مارچ 2024 میں یہ سارا کچھ فائنل ہوگیا تھا، پھر مخصوص نشستوں کی وجہ سے اس میں بریک آگیا تھا، جب مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوا تو ہم سمجھے کہ ہمیں اتنی سیٹیں اب نہیں ملیں گی جتنی ہماری بنتی ہیں، ہم اتنے کی ہی توقع کر رہے تھے، یہ بہتر ہوا ہے، ہمیں چھ سیٹیں ملی ہیں یہ بہترین ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا: خواجہ آصف

پریس کانفرنس اور ٹکٹوں کا معاملہ

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والے لوگوں کو ٹکٹ دینے کی بات درست نہیں ہے، لوگ مرزا آفریدی کا نام لیتے ہیں جبکہ خود خان صاحب نے ان کا نام فائنل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات، غزہ پیس معاہدے سے متعلق گفتگو

مرزا آفریدی کی حمایت

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مرزا آفریدی نے پارٹی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، مرزا آفریدی پارٹی بیانیے اور پارٹی مفادات میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے ہیں، دو سال ہوگئے ہیں اب سختیاں ختم ہونی چاہیے اور پانی پی ٹی آئی سے سب کی ملاقات ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کی لاش کے سامنے بیٹھی حاملہ خاتون نے ہسپتال کے عملے سے خون آلود بستر صاف کروانے کی کہانی سنائی، ویڈیو وائرل ہو گئی

عدالتی فیصلے اور ملاقاتیں

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے عدالتی فیصلے موجود ہیں تاہم ان کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات بیرسٹر سیف کی ہوئی پھر ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، اس پر لوگ شکوک و شبہات کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کے حامیوں کی دخل اندازی

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو نکالنا نہیں پڑتا، لوگ خود نکلتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اس احتجاج کو جیل سے خود لیڈ کریں گے، اب مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا ہے، اب وہی ہوگا جو خان صاحب ہدایات دیں گے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...