عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی
خام تیل کی قیمتوں میں کمی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی جنگ کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کمرشلائزیشن سیل کیوں قائم کیا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی
برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں
منگل کو تجارتی سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کے نرخ 52 سینٹ (0.75 فیصد) کمی کے بعد 68.69 ڈالر فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 51 سینٹ (0.76 فیصد) کمی کے ساتھ 66.69 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا لکی مروت میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
تجارتی جنگ کے خدشات
ماہرین کے مطابق امریکا اور یورپی یونین، جو دنیا کے خام تیل کے بڑے صارفین ہیں، کے درمیان ابھرتی ہوئی تجارتی جنگ کے باعث اقتصادی سرگرمیوں میں ممکنہ کمی اور ایندھن کی طلب میں سست روی کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں میں پائی جانے تشویش ہے۔
پیر کے روز کی قیمتیں
دونوں بینچ مارک تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔








