بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی
غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم عوام کی نمائندگی نہیں کرتی، 31 اکتوبر کو منظور ہوجاتی تو کیا ہوجاتا؟ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی کڑی تنقید
قرارداد کا متن
قرارداد پاکستان مسلم لیگ( ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان غیرت کے نام پر ایک نہتی خاتون کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے اور جرگے کی آڑ میں قتل کیے گئے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ
حکومت بلوچستان سے مطالبہ
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔
دیگر مطالبات
قرارداد کے مطابق یہ ایوان ایسے واقعات کو پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ کے لیے نقصان دہ سمجھتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مؤثر قانون سازی کی جائے۔








