پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، تنازعات کا پرامن حل پائیدار عالمی امن کی ضمانت ہے: اسحاق ڈار
اسحاق ڈار کا بیان
نیویارک (طahir محمود چوہدری سے) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ظاہر کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں شوہر نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو ناجائز تعلقات کے شبے پر قتل کر دیا
اقوامِ متحدہ میں خطاب
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے, عالمی امن سے متعلق آج کا مباحثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تنازعات کا عدم حل کشیدگی کی شکل اختیار کرگیا ہے، پاکستان تنازعات کے حل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویک اینڈ پر گھر جاتا امی جی میرے لئے تین چاربناؤ کھانے، فریج میں رکھوا دیتیں، یوں پردیس میں ہوتے بھی ماں کے ہاتھ کے بنے کھانوں کا لطف اٹھاتا
تنازعات کا پُرامن حل
تنازعات کے حل میں کثیر الجہتی انتہائی اہم ہے، پاکستان دنیا بھر میں امن کا خواہشمند ہے، فلسطین میں 58 ہزار سے زیادہ افراد کو شہید کیا جاچکا ہے۔ پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، تنازعات کا پرامن حل پائیدار عالمی امن کی ضمانت ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور عدم مداخلت پر مبنی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثہ
واضح رہے کہ کثیرالجہتی تنازعات کے حل سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثہ ہوا ہے جس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کی ہے۔ اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب تنازعات کے پُرامن حل کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے سے متعلق قرار داد پیش کی جو منظور کر لی گئی۔








