ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
موجودہ حالات میں بے حد سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے جو لوگ کسی بھی کام کی ابتداءکریں وہ اس کے بارے میں اچھی طرح غور و فکر ضرور کر لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج صبح پھر زمین زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ لاکھ ہاتھ مارنے کے باوجود کچھ حاصل نہیں کر رہے تو ضرور کسی جگہ کوئی بڑی رکاوٹ ہے۔ استخارہ کریں اور پھر قدم اٹھائیں، یا حیٰ یا قیوم کا ورد بھی لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 85 ہزار پاکستانیوں نے بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے سے انکار کیا: وفاقی وزیر صحت
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے اپنے روزگار میں پریشانیاں دیکھی ہیں وہ اب ان شاءاللہ بہتریاں بھی دیکھ سکیں گے۔ جو لوگ اس اچھے وقت کی قدر کریں گے وہی کامیاب رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابی نظام غیراسلامی قرار دینے کے حوالے سے درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادیں گئی۔
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے لئے اب حالات مختلف ہیں۔ لاکھ مشکلات تنگ کر رہی ہوں۔ ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ جو لوگ بندش میں تھے وہ اب آزاد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی: دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ آج کل اپنے غصے پر قابو رکھیں۔ یہ آپ کے لئے بڑی مشکل نہ کھڑی کر دے۔ ان دنوں آپ کو اپنوں اور غیر دونوں طرف سے مخالفت کا سامنا ہے۔ محتاط ہو کر چلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کو بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی میں ملاقات پر تنقید کا سامنا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی بھی ایسے کام کو مت کریں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا ہوں۔ آج تو بس اپنے ضروری ضروری کاموں کو دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جن افراد نے آپ کو تنگ کر رکھا تھا۔ اب وہ زندگی سے خود بخود دور چلے جائیں گے۔ آپ آزاد ہوں گے مگر اب روزگار پر خصوصی توجہ کی بھی اشد ضرورت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے دن کے وقت چاند پر لیزر شعاع بھیج کر خلائی تحقیق میں نئی تاریخ رقم کر دی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے معاملات ٹھیک کریں بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اللہ پاک کو جواب بھی تو دینا ہے غور کریں جہاں غلطیاں ہوئی ہیں ان کی اصلاح ضروری ہے کہ نہیں، پھر قدم اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ان دنوں زیادہ تر سامان شیرشاہ کے مقام پر بنائی گئی دریائی بندرگاہ پر اتار کر ملتان، لاہور، امرتسر والی لائن سے ہندوستان کے وسطی علاقوں تک پہنچایا جاتا تھا۔
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب مشکل حالات سے نکلنے کے راستے ان شاءاللہ مل جائیں گے لیکن پھر بھی بڑی حکمت عملی سے چلنا ہوگا جو لوگ اب غلط فیصلے کریں گے وہ بڑے پچھتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید سردی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں آپ کو جو بھی خبریں ملیں اس پر فوری یقین مت کر لینا جب تک پوری طرح یقین نہ کر لیں قدم مت اٹھائیں۔ سازشی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون کا پن کوڈ کون سے نمبرز رکھنے چاہئیں اور کون سے نہیں؟ ماہرین نے مفید مشورہ دیدیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جذباتی پن کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح آپ کا اپنا ہی نقصان ہوگا۔ اللہ سب سے اچھا کرے گا۔ آپ صرف نماز سے مدد لیں۔ جو ہو چکا ہے آپ کے ساتھ بھول جائیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ان دنوں ایک پرانا معاملہ سامنے آ سکتا ہے۔ اب اس کو حل تو کرنا ہے۔ آپ کو اپنی پوری توجہ اس طرف رکھنی ہے۔ آج ایک ضرورت بھی پوری ہونے کی امید ہے۔








