نالے میں بہہ جانے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا، باپ بیٹی کی تلاش تیسरे روز بھی جاری
سیلابی ریلہ اور گاڑی کی بر آمدگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ دریائے سواں پل کے نیچے سے مل گیا جبکہ لاپتہ باپ اور بیٹی کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا دورۂ فیصل آباد، 4402 مجالس اور 1528 جلوسوں کیلئے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث ریٹائرڈ کرنل قاضی اور ان کی بیٹی 22 جولائی کی صبح گھر سے نکلتے ہی گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چوری، دھمکیاں اور ہراساں کرنے کا مقدمہ، 5سالہ بچہ اپنی ضمانت کروانے ملیر، کراچی کی عدالت پہنچ گیا
تلاش کا عمل
باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے، گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو حکام کی توقعات
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے پانی کی سطح کم ہونے کے باعث آج دریائے سواں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔








