بانی پی ٹی آئی کا جیل میں سہولیات نہ ملنے کا بیان، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا رد عمل آ گیا
وزیر اطلاعات پنجاب کا بانی پی ٹی آئی کے بیانات پر ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل میں سہولیات نہ ملنے کے بیان کو حقائق کے منافی اور سراسر جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں وہ بی کلاس سہولیات میسر ہیں جو دیگر قیدیوں کو حاصل نہیں۔ جو عید والے دن دوپہر 12 بجے بستر سے اٹھتا ہے، وہ اب عام دنوں میں گندہ پانی ملنے کا جھوٹ کس منہ سے بول رہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو نمیبیا کے خلاف 11 ویں 12 ویں اوور میں بھجوانے کا فائدہ نہیں تھا، مائیک ہیسن نے بابر کو بیٹنگ پر نہ بھیجنے کی وجہ بتا دی
عظمیٰ بخاری کا موقف
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو دوسروں کے اے سی اتارتا رہا، آج خود سہولیات نہ ملنے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو گمراہ کرنے والے شخص کے بیانیے کا مقصد صرف ہمدردیاں سمیٹنا اور اداروں کو بدنام کرنا ہے۔ جس جماعت کا لیڈر ہی موجود نہیں، وہ کسی احتجاجی تحریک کا کیا خاک آغاز کرے گی؟
یہ بھی پڑھیں: شورکوٹ کے قریب حادثہ، 5 مسافر جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
9 مئی کے واقعات پر تبصرہ
9 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان مقدمات کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق آ رہے ہیں اور جو لوگ ریاست کے خلاف سازشوں میں ملوث تھے، وہ بغاوت کے مرتکب قرار پا چکے ہیں۔ جو دوسروں کے بچوں کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتا رہا، اس کے اپنے بچے امریکہ میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
حکومت کا عزم
وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا نوجوان اب باشعور ہو چکا ہے اور کسی فتنے یا جھوٹے بیانیے کے بہکاوے میں نہیں آئے گا۔ حکومت اور ادارے آئین و قانون کے مطابق ہر سازش کا جواب دیں گے۔








