ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج کوئی دھوکا دینے کی کوشش کرے گا ذرا بچ کر چلیں اور آج جہاں ذرا سا بھی شک دیکھیں اس سے دور ہو جائیں۔ آج مزاج غصے والا بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوکری کی بھی کیا کیا مجبوریاں ہوتی ہیں، نواز شریف کو بھی ترمیم کے لئے ووٹ ڈالنے اسمبلی آنا پڑا، بابر اعوان
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
تبدیلی والا ستارہ مسلسل آپ کو تیار رہنے کی وارننگ دے رہا ہے۔ یہ شاید ہر سطح پر آئے اور جو لوگ زور لگا کر اس کو روکنے کی کوشش کریں گے وہ مشکل میں آ سکتے ہیں۔ خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں رمضان المبارک کے استقبال کے لیے خصوصی آرائشی روشنیاں اور ماڈلز نصب
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
تبادلے کا امکان موجود ہے۔ موجودہ جگہ تبدیل ہو سکتی ہے، پرانے معاملات کسی نہ کسی ذریعے سے دوبارہ سامنے آنے والے ہیں۔ اس لئے آپ خود کو تیار رکھیں اور مخالفین سے دور ہی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق سے 700 ارب ملنے کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت قیام امن میں ناکام ہے: فیصل کریم کنڈی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا تو آج آپ کو اپنے کام میں آسانیاں ملیں گی اور جس طرف سے کوئی پریشانی آ رہی تھی، ان شاء اللہ وہ ختم ہو جائے گی۔ غیبی انداز سے صورتحال بنتی نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین آرمی چیف آدھا پنجاب جنگِ ستمبر میں پاکستان کے حوالے کرنے کو تیار ہو چکا تھا جس میں سکھوں کا مقدس ترین گولڈن ٹیمپل اور امرتسر شہر بھی شامل تھا۔
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو کام کل تک بن نہیں پا رہا تھا، اب وہ ان شاء اللہ خودبخود ہو جائے گا۔ جب کام ہونے ہوتے ہیں تو اس کے سلسلے بھی خودبخود بن جاتے ہیں۔ یہ اللہ پاک کی طرف سے ہوتا ہے، آپ فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
وہ لوگ مخالفین ہو گئے ہیں جو کل آپ کے دوست رہے ہیں۔ یہ صدمہ تو برداشت کرنا پڑے گا۔ آج غصہ آئے بھی تو کنٹرول کریں ورنہ بلا وجہ کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد محسن نقوی کھل کر بول پڑے، ساری کہانی سنا دی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جس کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے، جیسے انجانی سی بندش کا شکار ہیں، مگر رکاوٹ روحانی حوالے سے کمزوری کی ہے۔ نماز پر توجہ دیں اور ہر طرح کے ناجائز کام سے توبہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اور بلاول بھٹو سمیت سیاسی شخصیات کی قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کاروباری حضرات سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ جو لوگ بے روزگار ہیں، اللہ نے چاہا تو آج ان کا کوئی سلسلہ بن جائے گا۔ رکاوٹیں ڈالنے والے آج خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے، ان شاء اللہ۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ ازدواجی معاملات میں پریشان تھے، ان شاء اللہ اب وہ غیبی انداز سے اس میں سے نکل جائیں گے۔ مقدمے انکوائری وغیرہ میں پھنسے ہوئے بھی آزاد ہو رہے ہیں۔ اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصر کی شاندار ترقی کے قصے،پاکستان کی فخر و طاقت کے ساتھ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بے روزگار افراد کے لئے ان شاء اللہ اچھی خبر ہے۔ جس بھی طرف سے امید دلائی گئی تھی، وہ پوری ہو سکتی ہے۔ آج آپ کو اپنے گھر والوں کی جانب سے بھی سکون حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن نے ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل کونسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ بڑی خبر
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
بیماری سے نجات ان شاء اللہ مل جائے گی مگر توبہ اور صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ تقدیر آپ کو بار بار اچھے اور اہم مواقع دے رہی ہے، اس سے فائدہ اٹھا لیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے، ایک رکا ہوا کام ہونے کا امکان موجود ہے۔ شرارتیں کرنے والوں سے دور رہیں، کچھ اپنے آپ کو آج کسی مقصد کے لئے استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں، خیال کریں۔








