چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
ملاقات کا خلاصہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل سعید زودہ بوبوجون عبدوقودر نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا سعودی عرب کے مسافروں کے لیے 50 فیصد رعایت کا اعلان
سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی سٹریٹیجک مفادات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے پاک، تاجک برادرانہ تعلقات کو سراہا اور ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اپریل سے کسانوں کو مفت زمین ملنا شروع ہو جائے گی، مریم نواز کا اعلان
پاکستانی افواج کی تعریف
آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
گارڈ آف آنر
اس سے قبل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔








