اداکارہ ارمینا خان کی کار کو ٹرک نے ٹکّر مار دی، دلچسپ تصاویر سامنے آئیں

ارمینا خان کا ٹرک سے حادثہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ارمینا خان کی کار کو ٹرک کے ٹکر مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ خوش قسمتی سے اداکارہ اس کار حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا چونکا دینے والادعوی

حادثے کی تفصیلات

روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف سٹوریز شیئر کرتے ہوئے گاڑی کے حادثے سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔

انہوں نے حادثے سے متعلق فالوورز کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم بس مرنے والے تھے، ایک ٹرک نے ہماری چھوٹی سی کار کو ٹکرا مار دی، میں یہ واقعہ سنانے کے لیے زندہ بچ گئی ہوں، الحمدللہ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن میں ابھی تک کانپ رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بدستور سموگ ، فضائی آلودگی کا گزشتہ برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، حد نگاہ صفر

دعاؤں کا حصار

ارمینا خان نے ایک اور انسٹاگرام سٹوری میں گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرک نے اس طرف سے بھی ٹکر ماری جہاں ایلیمی بیٹھی ہوئی تھی لیکن میں نے حفاظت کے لیے دعاؤں کا حصار کیا ہوا تھا اس لیے ہم اب تک زندہ ہیں۔

انہوں نے انسٹا گرام سٹوری میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی دعاؤں میں انہیں اور اہلِ خانہ کو یاد رکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔ اداکارہ نے اس حادثے میں محفوظ رکھنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا ہے۔

ذاتی زندگی کی جھلک

خیال رہے کہ ارمینا خان کافی عرصے سے سکرین سے دور ہیں۔ اداکارہ 2020ء میں فیصل رضا خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں تھیں، ان کی ایک بیٹی ایمیلی اسلا ہے، جو 2022ء میں پیدا ہوئی ہے。

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...