اسد قیصر کا بھائی بھی اسلام آباد میں گرفتار
اسلام آباد میں گرفتاریوں کا سلسلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے میرے بھائی عدنان خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
اسد قیصر کی مذمت اور عزم
روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں، ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرواز میں مسافروں کے سامنے اچانک فحش فلم کیسے شروع ہوئی؟
احتجاج کا اعلان
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں احتجاج اور بانیٔ پی ٹی آئی کے اگلے حکم کا انتظار کریں گے۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی بزنس مین رتن ٹاٹا کی صحت کی بگڑنے کی خبر غلط ثابت ہوئی
فوج کی تعیناتی
اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے، پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے تھے۔
فوج کی موجودگی کی مدت
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی مناسبت سے 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں فوج تعینات رہے گی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا تھا.