بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی فلم میں بینظیر بھٹو کی تصویر اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے کا استعمال
بھارتی فلم 'دھرندر' میں پاکستان مخالف مواد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی آنے والی پاکستان مخالف فلم ’دھرندر‘ میں پاکستانی پرچم کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے، بینرز اور بینظیر بھٹو کی تصویر کو استعمال کیے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی کے روز دلہا لاپتہ ہوگیا
فلم کے ٹیزر میں سیاسی تجزیہ
’دھرندر‘ کے کرداروں اور ایکشن مناظر کے جاری کیے گئے ٹیزر میں پیپلز پارٹی کے بینرز، جھنڈے اور بینظیر بھٹو کی تصویر کو بھی دکھایا گیا۔ فلم کے ٹیزر میں مرکزی کرداروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں رنویر سنگھ، سنجے دت، اکشے کھنہ اور ارجن رام پال شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینک آف پنجاب اور اے آئی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
پاکستان مخالف بیانیہ
فلم کے ٹیزر، مناظر اور کرداروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں پاکستان مخالف بیانیے کو پیش کیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے مناظر کی ویڈیو میں پاکستان پولیس کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ پاکستان پولیس کی جانب سے سنجے دت کے کردار کو گرفتار کرنے کے مناظر بھی شامل ہیں جبکہ رنویر سنگھ کی جانب سے قتل و غارت گری کرنے کے مناظر بھی ممکنہ طور پر پاکستانی علاقوں میں دکھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس وصولی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، نصف سال میں 266 ارب روپے جمع کروائے
فلم کی کہانی
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’دھرندر‘ کی کہانی کیا ہے لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار کے انتہائی خفیہ مشن کو دکھائے گی جو کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کئی سازشوں کو بے نقاب کرے گا۔ کچھ رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ ہی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے اور اس فلم میں بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلا جائے گا۔








