بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع
عمران خان کی سپریم کورٹ میں اپیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور تھانہ گلبرگ کے انسپکٹر عمران صادق کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی بلال غوری کو رہائی مل گئی، کراچی ایئرپورٹ سے کیوں گرفتار کیا گیا تھا؟ اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
درخواست میں الزامات کی وضاحت
دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں ثبوت کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے، بانی پی ٹی آئی کا نیب حراست میں ہونے کی وجہ سے جرم میں ملوث ہونا ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر حل کر سکیں گے: امریکی محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کر دی
پراسیکیوشن کے بیانات
درخواست میں یہ بھی لکھا گیا کہ پراسیکیوشن کے متضاد بیانات کیس کو مشکوک بناتے ہیں، ان مقدمات میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے، پولیس نے 5 ماہ تک گرفتاری سے گریز کیا، بدنیتی واضح ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، دیگر ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ
واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے 3 جولائی کو 9 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔








