چکوال: مسافر بس کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق، 18 زخمی
موٹر وے ایم 2 پر حادثہ
چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹر وے ایم 2 پر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: دو ہزار کے چالان پر اضافی پیسے دینے ہوں گے، پولیس والوں کے سامنے شہریوں کو لوٹا جانے لگا، لاہور کی سڑکوں پر مافیا سرگرم
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ چکوال میں موٹر وے ایم 2 پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 زخمی ہیں۔ مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹرول رومز قائم، شہری بلا خوف و خطر حق رائے دہی استعمال کریں: الیکشن کمشنر پنجاب
ریسکیو کی کارروائی
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کارپوریٹ فارمنگ کیلئے سعودی انویسٹرز کی معاونت کی جائیگی: مریم نواز
جامشورہ میں حادثہ
دوسری جانب جامشورہ میں نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور اور بس کا ہیلپر شامل ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی۔








