اربعین کے لیے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد
پابندی کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اربعین کے لیے زمینی راستے سے زیارات پر ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے کیس میں ریمارکس، آئی جی اسلام آباد و دیگر طلب
ہوائی سفر کی اجازت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر وفاقی وزیر داخلہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے زیارات پر ایران اور عراق جا سکیں گے، زائرین کو روڈ کے ذریعے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہوگیا
عوامی تحفظ کے پیش نظر فیصلہ
وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا اور پابندی کا فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے موبائل یونٹ بنانے کا فیصلہ ہوا، مالی اخراجات کیلئے چوہدری ظہورالٰہی نے 5ہزار روپے کا چیک ملک معراج خالد کو پیش کیا۔
فضائی پروازوں میں اضافہ
محسن نقوی نے کہا کہ زائرین فضائی سفر کے ذریعے زیارات پر جا سکیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فضائی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
زیادہ سے زیادہ فلائٹس کا انتظام
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اربعین زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ فلائٹس کا انتظام کیا جائے گا۔
After extensive consultations with the Ministry of Foreign Affairs, Balochistan Government, and security agencies, it has been decided that Zaireen will not be allowed to travel to Iraq and Iran by road for Arbaeen this year. This difficult decision was taken in the interest of…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 27, 2025








