ماں کی دعا سے کوئی حادثہ نہ ہوا، ابن العربی کہتے ہیں ”ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا اور ہمارا اللہ ہمیں کس کس مقام پر گرنے سے پہلے ہی تھام لیتا ہے“

معجزہ

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 241
ایک معجزہ بھی سناتا چلوں۔ میں بچے، انکل نذیر اور آنٹی پشاور حیات آباد گئے۔ 2 دن قیام کے بعد واپسی ہوئی تو میں نسان گلوریا اڑاتا ہی آیا۔ اگلے روز گاڑی سروس سٹیشن بھیجی تو پتہ چلا کہ کار کا ایک چمٹہ ٹوٹا تھا جبکہ دوسرا کریک تھا۔ آیت الکرسی کی برکت اور ماں کی دعا سے کوئی حادثہ نہ ہوا تھا۔ ابن العربی کہتے ہیں؛ "ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا اور ہمارا اللہ ہمیں کس کس مقام پر گرنے سے پہلے ہی تھام لیتا ہے۔" سبحان اللہ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر نیاز اللہ نیازی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران ریاض کے نام درخواست لکھ دی، وصولی سے انکار

میجر فاروقی اور میجر علی

کھاریاں میں باغ و بہار میجر فاروقی سے ملاقات ہوئی۔ وہ زندہ دل، ہنس مکھ، بلا کا مہمان نواز، مسکراتا چہرہ، لبوں پر محبت کی بولیاں بکھرتا شاندار انسان تھا۔ ان کے گھر اکثر جانا ہوتا، وہ اور ان کی بیگم مانو بھابھی خوب میزبانی کرتے تھے۔ ان کی بیگم مانو بھابھی بھی اعلیٰ خاتون اور رشتہ میں ان کی ماموں زاد تھیں۔ دونوں کی ہلکی پھلکی نوک جھونک محفل کو کشت زعفران بنا دیتی۔ وہ کھاریاں سے اپنی آخری پوسٹنگ پر گوجرانوالہ ٹرانسفر ہوئے جہاں ان کا دل ان کا ساتھ چھوڑ گیا اور وہ اس جہاں فانی سے رخصت ہوئے۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے۔ آمین۔ ناصر بھولو پہلوان کا یار غار تھا۔ میری بھی ایک بار ناصر بھولو سے ملاقات انہی نے کرائی اور اداکارہ نور سے بھی ان کے ساتھ ہی ملا جہاں میرا تعارف انہوں نے بطور انکم ٹیکس افسر کرایا تھا۔ نور حسن کی دیوی تھی اور ہماری ملاقات کے دن یہ حسن بے نیاز اور لاپرواہ بھی تھا کہ انکم ٹیکس افسر ملنے آ رہا تھا۔ یار انسان حسن سے ملنے کے لیے کیسی کیسی حماقت کر جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی وکیل نے سماعت کے دوران انکشاف کیا 9 مئی کیس کا مرکزی گواہ پولیس اہلکار 9 مئی کو چھٹی پر تھا : اسد علی طور کا وی لاگ میں دعویٰ

کھاریاں میں میجر علی

کھاریاں میں میجر علی بھی کچھ عرصہ بطور بریگیڈ میجر پوسٹڈ رہا۔ یہ میرے چھوٹے بھائی شاہد کا کلاس فیلو، ہمارا ہمسایہ اور میرے لئے بھی چھوٹے بھائیوں جیسا ہی تھا۔ کھاریاں پوسٹنگ کے دوران اس سے ملاقات رہتی اور فوجی "ٹی ٹائم" کا کئی بار میں نے لطف لیا۔ یہ کرنل ریٹائر ہوا اور لاہور میں ہی مقیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور بشریٰ بی بی کو غلط گائیڈ کر رہے ہیں

استاد جلیل

حبیب الرحمان گیلانی کی جگہ نصراللہ چٹھہ صاحب اے سی کھاریاں تعینات ہوئے۔ یہ رینکر تھے۔ خوش لباس، خوش گفتار، محنتی اور ریونیو کے قانون کے ماہر۔ ان دنوں الیکشن قریب تھے اور نئے ووٹوں کا اندراج ہو رہا تھا۔ نئے ووٹ بنانے کا کام ان دنوں پراجیکٹ منیجر دفتر میں ہوتا تھا۔ نئے ووٹوں کے فارمز کا اجراء اور پڑتال ہمارے دفاتر میں ہوتی اور ان فارمز پر روزانہ یا ہفتہ میں ایک دن اے سی دستخط کرتا، نئے ووٹ ہم الیکشن کمیشن کے دفتر گجرات بھیج دیتے اور الیکشن کمیشن اسے نوٹیفائی کرکے ووٹر لسٹ میں شامل کر لیتے اور بعض بار تو ووٹر لسٹ کے اوپر ہی "اضافی ووٹ" لکھ کر نئے ووٹوں کی فہرست لف کردی جاتی تھی۔ یوں ووٹر لسٹ اپ گریڈ ہوتی رہتی تھی۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...