فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے پاکستانی سر اٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، وزیرریلوے حنیف عباسی
حنیف عباسی کا عزم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کاکہناہےکہ فتنہ الہندوستان بلوں کے اندرہوں یا بلوں سے باہر، ان کا وہیں قلع قمع کریں گے۔ وزیر نے ریلوے کی بیوروکریسی کو ہدایت کی کہ کام کریں، چھٹی نہیں ملے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر وفاقی حکومت پنشن اور تنخواہوں کا بوجھ اٹھا لے تو وہ ریلوے کو منافع بخش بنا دیں گے۔ بزنس ٹرین کا 29 جولائی کو وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں: محکمہ داخلہ پنجاب
پاکستان کی عالمی حیثیت
لاہورپریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے پاکستانی سر اٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں۔ ترکیہ ہو یا روس، اوورسیز پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بہترین خارجہ پالیسی سے دنیا نے پاکستان کی طاقت کو تسلیم کرلیا ہے، جبکہ بھارت زخم چاٹ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک یہودی فلسطین میں ہیں، تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
بھارت کی اطلاعات اور اندرونی مسائل
انہوں نے کہا کہ بھارت کا شکریہ کہ اس نے پوری قومُ کو اکٹھا کر دیا ہے، نورخان ائیربیس پر میزائل گرا تو لوگ میزائل دیکھنے کے لیے بھاگتے رہے جبکہ لوگ بھارت میں چیخ و پکار کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025 آئندہ مالی سال کی قرض وصولیوں کے لیے پلان تیار
امریکی معلومات اور ریلوے کی بہتری
ان کا کہنا تھاکہ امریکہ نے خود کہہ دیا ہے کہ پانچ بھارتی جہاز گرے ہیں اور بلوچستان اور کے پی میں بھارتی پراکسی وار جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کے تین، کراچی کے دو اور لاہور کے دو اسٹیشنوں پر صفائی ستھرائی کا کام آئوٹ سورس کرچکے ہیں، جبکہ ریلوے میں کھانوں کے معیار کو بہتر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ مجھے بھی لمبے عرصے کے لیے صرف اس لیے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں کہ میں سچ بات کرتی ہوں، علیمہ خان نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ریلوے کی سرمایہ کاری اور ترقی کی راہیں
ان کا کہنا تھا کہ جب تک ریلوے میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی۔ انہوں نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لاہور سے راولپنڈی کو دو سے ڈھائی گھنٹے سفر کے لیے ٹریک کو بہتر کرنے کا عملی اقدام اٹھایا ہے۔ مریم نواز نے پچاس ارب ریلوے کے لیے مختص کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عظمٰی بخاری سے سینیئر فنکاروں کی ملاقات، تھیٹر ڈراموں کو مہذب اور ثقافتی بنانے کیلیے 7 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم
کول پاور پلانٹ اور جدید ترسیل
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کول پاور پلانٹ پر کوئلے کی بہترین ترسیل سے 15 روپے فی یونٹ سے ساڑھے چار روپے میں فی یونٹ ملے گا اور چار ٹرینوں کے ریکوڈک کے لیے 2028 کا معاہدہ ہوجائے گا۔
جدید سہولیات
وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ پہلی بار ریلوے اسٹیشن پر ایکسیلیٹر لگایا ہے، انفارمیشن ڈیسک لگائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 بینک رابطہ ایپ کے ساتھ جوڑ دیے ہیں، جبکہ 348 ریلوے اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم مشینیں لگانے جا رہے ہیں۔








