مودی سرکار نے اپنی آنے والی نسلوں کو دھوکے میں رکھنے کی تیاری پکڑ لی، آپریشن سندور کو تیسری جماعت سے بارہویں جماعت تک کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔

بھارتی قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت کے نئے ماڈیولز

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت (NCERT) کی جانب سے آپریشن سندور پر مبنی دو خصوصی تعلیمی ماڈیول تیار کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد طلبہ کو بھارت کی عسکری طاقت اور نام نہاد کامیابیوں سے آگاہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور گاڑی سے اتر کر پیدل قافلے میں شامل ہو گئے

ماڈیولز کی تفصیلات

دونوں ماڈیولز پر کام جاری ہے اور انہیں جلد متعارف کرایا جائے گا۔ پہلا ماڈیول کلاس 3 سے 8 تک کے طلبہ کے لیے ہوگا، جب کہ دوسرا ماڈیول کلاس 9 سے 12 کے لیے دستیاب ہوگا۔ بھارت اور اس کی مسلح افواج کی نام نہاد کامیابیوں کو 8 سے 10 صفحات پر مشتمل ماڈیولز میں بیان کیا جائے گا۔ ان ماڈیولز کا مقصد طلبہ کو بھارت کی فوجی طاقت سے آگاہ کرنا اور یہ دکھانا ہے کہ پاکستان کو ایک بار پھر شکست دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملیر اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستانی تجزیہ کاروں کی رائے

اس حوالے سے پاکستانی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک بھارت حالیہ جارحیت سے متعلق دنیا اعتراف کر چکی ہے کہ یہ جنگ پاکستان واضح برتری سے جیتا، چاہے فضائی محاذ ہو یا الیکٹران وار فئیر، چاہے سائبر وار فئیر ہو یا انفارمیشن وار فیئر یا پھر سفارتی محاذ پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے چھ جہاز گرائے جن میں رافیل جیسے دور حاضر کے بہترین جنگی طیارے بھی شامل تھے، بھارتی فضائیہ کو پوری دنیا میں سبکی کا سامنا ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس جنگ کے بعد بھارتی عوام کی مودی سرکار سے ناراضگی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کو اس جنگ میں ناکامی حاصل ہوئی اور اب بھارت اپنے بچوں کو تاریخ کے حوالے سے جھوٹ اور فریب میں رکھنا چاہتا ہے۔

انفارمیشن کی اہمیت

لیکن انفارمیشن کے اس دور میں بھارتی حکومت کی یہ پالیسی بھی ناکام ہو گی کیونکہ سکولوں میں جانے والے بچوں کے والدین سب جانتے ہیں اور وہ انہیں بتائیں گے کہ اصل حقیقت کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...