10 Years Later: Hearings Scheduled for PTI’s 2014 Protest Applications

لاہور ہائی کورٹ میں دھرنے کے خلاف درخواستیں

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے 2014ء کے دھرنے کے خلاف درخواستیں 10 سال بعد لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں کھاد کے نئے ریٹ مقرر

سماعت کی تاریخ اور ججز

روزنامہ جنگ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 10 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ تحریکِ انصاف کے دھرنے کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل اے کے ڈوگر انتقال کر چکے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے قریبی دوست عمران چودھری انتقال کر گئے

درخواستوں کا پس منظر

واضح رہے کہ 2014ء میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف درخواستیں درخواست گزار اے کے ڈوگر سمیت دیگر نے دائر کی تھیں۔ درخواستوں میں عوامی تحریک، جماعتِ اسلامی، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار کا مؤقف

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف دھرنا دیا، دونوں رہنماؤں نے طویل دھرنا دے کر توہینِ عدالت کی، لہٰذا عدالت ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک نے 2014ء میں ن لیگ کی حکومت کے خلاف لاہور سے مارچ شروع کیا تھا اور وفاقی دارالحکومت میں کئی روز تک دھرنا دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...