اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر 2 روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد
بارش کی مقدار
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ سیدپور کے مقام پر 90، شمس آباد 80، اور کٹاریاں میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گولڑہ میں 30، بوکڑہ 32، اور پی ایم ڈی میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت کا رد عمل بھی آ گیا
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر واسا ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان کا پانی بند کیا گیا تو بھارت میں گھس کر پانی کھولیں گے، رانا مشہود
عملے کی تیاری
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے، نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 6 فٹ ہے۔
موسلا دھار بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔








