میٹرک امتحانات؛ خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کے طلباء کی مایوس کن کارکردگی، کسی سکول کے آدھے تو کہیں سب طلباء فیل
پشاور میں عزم وفاداری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹرک امتحانات میں خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کے طلبا کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ میٹرک امتحانات میں کسی سکول کے آدھے تو کہیں سب فیل ہو گئے، متعدد سکولوں میں پوری کلاس سے ایک یا دو طلبا پاس ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ: سلامتی کونسل کا اہم اجلاس طلب
ناگفتہ بہ نتائج
نجی ٹی وی چینل ''دنیا نیوز'' کے مطابق دستاویز کے مطابق 29 سرکاری سکولوں کے 937 امیدواروں میں 151 کامیاب ہوئے۔ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول بیوری چترال کے تمام طلباء فیل ہو گئے۔ گورنمنٹ مڈل سکول بیگشت چترال کے تمام 7 طلبا فیل ہو گئے، ہریانہ پانا میں سرکاری سکول کی تمام 18 طالبات فیل ہو گئیں۔ اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دامن افغانی کی 35 میں سے 33 طالبات فیل ہو گئیں۔ چارسدہ کے سکول کی 13 طالبات میں صرف 2 کامیاب ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 15سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
فیل ہونے والے طلباء کی تعداد
دستاویز کے مطابق گورنمنٹ شہید ثاقب غنی سکول کے 102 میں سے 84 طلباء فیل ہو گئے۔ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول حاجی بانڈہ کے 14 میں سے 13 طلباء فیل ہو گئے۔ ماشوگگر میں سکول کے 76 میں سے صرف 5 طلباء پاس ہوئے۔ چترال میں ایک سکول کے 6 میں سے صرف ایک طالب علم کامیاب ہوا۔
دیگر سکولوں کی صورتحال
دستاویز کے مطابق بیروم چترال کے ایک سکول میں 8 امیدواروں میں صرف ایک پاس ہوا، گورنمنٹ مڈل سکول شیکڈی لوئر چترال کے 7 میں سے 5 طلباء فیل ہوئے۔








