مودی سرکار کا جھوٹا کھیل بے نقاب، ’’میزائل نمائش‘‘ خطرناک مہم جوئی، پاکستان کیا جواب رکھتا ہے۔۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے۔

مودی سرکار کا جھوٹا کھیل بے نقاب

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) مودی سرکار کا جھوٹا کھیل بے نقاب، ’’میزائل نمائش  ‘‘خطرناک مہم جوئی‘‘ اور ’’آپریشن سندور‘‘ کی شکست چھپانے کی سیاسی چال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کراچی اور لاہور کی فضائی حدود جزوی طور پر بند کر دی

میزائل کے تجربات کی حقیقت

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  مودی سرکار کا پریلے میزائل کا تجربہ ’’آپریشن سندور‘‘ کی شکست چھپانے کی سیاسی چال ہے۔ اس جھوٹے کھیل کا مقصد سیاسی بحران سے بچنا ہے۔ مودی سرکار کی جنگی جنونیت خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے، اور ’’نیا بھارت‘‘ امن نہیں بارود کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کی ہندو روحانی پیشوا سے ملاقات” فوج اور مذہب کا خطرناک امتزاج ”، غیرجانبداری پر سوالات اٹھنے لگے، ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

بھارت کے میزائل تجربات

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارت کے 28 اور 29 جولائی کو مسلسل دو روز پریلے میزائل کے تجربات کیے گئے، جو اڈیشہ کے ساحل پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر انجام پائے۔ مودی سرکار کے یہ تجربات خطے میں کشیدگی بڑھانے، ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ کرنے اور تباہ کن جنگ کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

پاکستان کا جواب

پاکستان اس ’’میزائل نمائش‘‘ کے حوالے سے کیا جواب رکھتا ہے؟ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارت کی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کا مؤثر جواب پاکستان کا جدید نصر (ہتف-9) میزائل ہے۔ نصر میزائل بھارت کی عسکری سازشوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ تیز رفتار، موبائل، اور جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مودی سرکار کی خطرناک مہم جوئی

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے فوج کو سیکیورٹی کے بجائے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ہندوتوا حکومت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے فوجی نمائش پر انحصار کرنے پر مجبور ہے، جو کہ ایک خطرناک ہتھکنڈہ ہے۔ مودی سرکار داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جنوبی ایشیا میں اسلحے کی دوڑ کو ہوا دے رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...