سال 2026 میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی
حج پالیسی کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دی ہے۔ اس سال 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سوراب میں پولیس بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکہ، 1 اہلکار شہید
حج درخواستوں کی وصولی
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سرکاری حج درخواستیں 4 اگست سے وصول کی جائیں گی۔ پاکستان کا 2026ء کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے لیے 1 لاکھ 19 ہزار جبکہ پرائیویٹ حج کے لیے 60 ہزار کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ لانگ اور شارٹ حج کا پیکیج پہلے کی طرح ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم
نجی ٹور آپریٹرز کی پالیسی
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز آئندہ رہ جانے والے عازمین کو پچھلے سال کے خرچ پر ہی حج کرائیں گے۔ حج کے لیے سعودی عرب کی پالیسی کے مطابق ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔
حج واجبات کی ادائیگی
حج واجبات 2 اقساط میں جمع ہوں گے۔ پہلی قسط 5 لاکھ روپے جمع ہوگی۔








