ملاقات کے لیے خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ

چیف جسٹس کی عمر ایوب سے رابطہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے چیف جسٹس کو خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی بیٹا تم نے بھارت کے منہ سے سیکولرازم کا نقاب اٹھا کر اچھا کیا، فاروق ستار

ملاقات کی پیشکش

دنیا ٹی وی کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے عمر ایوب کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلا لیا، تاہم انہوں نے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا جواب میں کہنا تھا کہ "اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا، گرفتار کر لیا جائے گا"۔ عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا، جس پر عمر ایوب نے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس کی مصروفیات

خیال رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جمعہ کو سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...