پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 5 اگست کو جلسے کی اجازت مانگ لی
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ
پاکستان تحریکِ انصاف نے وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں 5 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ایچ آر کمیٹی کا اجلاس، ہزار ورکرز کی مستقلی کا معاملہ منظوری کے لیے بورڈ کو ارسال
اجازت کی درخواست
درخواست پارٹی کے ریجنل صدر عامر مغل اور ریجنل جنرل سیکریٹری ملک عامر کی جانب سے دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی اجازت کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کروائی گئی ہے۔
مقصد
تحریکِ انصاف کا درخواست میں کہنا ہے کہ اپنے سیاسی بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔








