نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی اہم ملاقات
ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 روز کی توسیع
باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی مسلم ممالک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں تاکہ دنیا کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکے: آفتاب کھوکھر
پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین ہر مسلمان کے دل میں خاص روحانی و قلبی مقام رکھتی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت مسلم دنیا کے لیے امید، وقار اور ترقی کی علامت ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دیرینہ اخوت پر مبنی ہے۔ سعودی عرب سے تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے جو سیاسی، معاشی اور دیگر شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سالانہ کروڑوں کمانے والے بیوٹی کلینکس کی بڑی تعداد ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف
پاکستان کی خارجہ پالیسی
پاکستان نے سعودی قیادت میں گلوبل واٹر آرگنائزیشن کے منشور پر بطور بانی رکن دستخط کیے، جو آبی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار ہے۔ سعودی قیادت کا خطے میں امن کے لیے کردار قابلِ ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب مرزا وزیراعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ مقرر
پاکستان کا موقف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی جارحانہ اقدامات کے باوجود بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے 27 جون 2025 ء کے ثالثی فیصلے کے ذریعے سندھ طاس معاہدے کی توثیق کی۔ پاکستان، جی سی سی فری ٹریڈ معاہدے کی جلد تکمیل کے لیے سعودی تعاون کا خواہاں ہے۔
سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں مقیم 25 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر سعودی حکومت کے مشکور ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ قونصلر سطح پر قریبی اور مستقل رابطہ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔








