ریاستِ پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست نے دہشت گردی کے خلاف کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا المیہ ہے کہ لیاقت باغ میں 2 وزرائے اعظم کو مجمع عام میں شہید کیا گیا مگر آج تک قاتل بے نقاب نہ ہو سکے، سراج الحق
انسداد دہشت گردی اجلاس
وزیراعظم کی زیرصدارت انسداد دہشت گردی و ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر وزراء و حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کو مؤثر بنانے اور اس ضمن میں کمیٹی کی سفارشات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر افواج کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موسمی انفلوئنزا H3N2 پھیلنے لگا، این آئی ایچ نے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔
بین الاقوامی حمایت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیاب کاروائیوں کی معترف ہے۔ پاکستان کی بہادر افواج نے آپریشن ردُالفساد اور ضربِ عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور حالیہ تاریخ ساز معرکۂ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔ فتنتہ الہندوستان، فتنتہ الخوارج اور اس طرح کی دوسرے سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت جامع، مؤثر اور قابلِ عمل حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔
معاشی اثرات
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ سمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، دہشت گردی سے پاک اور پُرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرتا ہے۔







