سموگ تدارک کیس؛ لاہور ہائیکورٹ کا ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے قبل متبادل راستوں کا بندوبست کا حکم
لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے پہلے شہریوں کیلئے متبادل راستوں کا بندوبست کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوابی کارروائی، اسرائیل پر میزائل داغ دیئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، ڈی جی واسا پنجاب اور ایم ڈی واسا لاہور ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کتاب میلے میں 35 کتابیں، 1200 شاورمے اور 800 بریانی کی فروخت کے دعووں کی حقیقت کیا ہے؟
عدالت کے تحفظات
عدالت نے ڈی جی واسا سے استفسار کیا کہ لاہور کا حال آپ نے دیکھا ہے؟ ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں کے کام متاثر ہو رہے ہیں، جن کے کام متاثر ہو رہے ہیں، ان کو معاوضہ کون دے گا؟
یہ بھی پڑھیں: حجاجِ کرام کے سفر کے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف
ڈی جی واسا کا مؤقف
ڈی جی واسا پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ سارے منصوبے عوام کی فلاح کے لیے کیے جا رہے ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹھیک ہے، آپ نے ڈرینج کے کام کرنے ہیں، لیکن لوگوں کو متبادل راستہ بھی دینا ہے، یہ تو نہیں ہو سکتا کہ سڑک اکھاڑ دیں اور پھر بھول جائیں، کم از کم لوگوں کو کاروبار اور گھروں کو جانے کا راستہ تو دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
پبلک سرونٹس کی ذمہ داری
عدالت نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے واسا ایک اتھارٹی بن گئی ہے، ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے، ان لوگوں کا کیا کریں جن کا جینا محال ہو گیا ہے؟ ہم سب پبلک سرونٹ ہیں اور عوام کی سہولت کے لیے کام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور کے علاقے سفید سنگ میں عیدالفطر منائی گئی
متبادل انتظامات کی ہدایت
سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ایک علاقے میں گیس اور پانی کی پائپ لائن توڑ دی گئی ہے، جس پر عدالت نے ممبر کمیشن کو ہدایت کی کہ جب تک متبادل انتظامات نہ ہوں، کام شروع نہ کریں، عدالت نے مزید ہدایت کی کہ ٹھیکیداروں کو ان اقدامات کا پابند بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، امریکہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
ٹریفک کے متبادل راستے
ڈی جی واسا پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ انہیں بھی اس طرح کی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ سڑک اکھاڑنے سے قبل ٹریفک کے متبادل راستے کا بندوبست کیا جائے اور گلیوں میں سے ٹریفک گزارنے سے گریز کیا جائے۔
محکمہ ماحولیات کا کردار
عدالت نے ریمارکس دیے کہ محکمہ ماحولیات کا ان منصوبوں میں اہم کردار ہوتا ہے، لیکن وہ خاموش ہیں، بارش نہ ہو تو دھول کی وجہ سے ہوا بہت خراب ہو جاتی ہے، ڈی جی واسا کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آئندہ منصوبوں میں ان تمام معاملات کو مدنظر رکھا جائے۔








