پیپلز لبریشن آرمی کا یومِ تاسیس، اپنے ”آہنی بھائی“ کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
مبارکباد کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، چینی عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق شعیب اختر کا حیران کن بیان
پاک، چین تعلقات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔ اپنے "آہنی بھائی" کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک، چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناو بڑھنے کا خدشہ ہے: فنانشل ٹائمز
دفاعی اشتراک
پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ
تربیتی تعاون
پاک، چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد، تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے۔
صنعتی ترقی میں تعاون
پنجاب حکومت چین کے ساتھ صنعتی ترقی، ماحولیات، زراعت اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔








