اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، عطاتارڑ نے کل جماعتی کانفرنس کوچوں چوں کا مربہ قراردے دیا۔

عطا تارڑ کا اپوزیشن پر Tabahh

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں غیرت کے نام پر سینکڑوں مرد اور خواتین کو قتل کیئے جانے کا انکشاف

مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بہتری

وفاقی دارالحکومت میں کل جماعتی کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی 38 فیصد سے سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف والے شرطیں لگاتے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ہر روز ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ، یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا امکان

اپوزیشن کی تنقید

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، اپوزیشن صرف تنقید برائے تنقید کرتی ہے، انہوں نے کل جماعتی کانفرنس کو چوں چوں کا مربہ قرار دیتے ہوئے ناکام اے پی سی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم

مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ان کا خاندان

عطا تارڑ نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا خاندان ریئل اسٹیٹ سے تعلق رکھتا ہے، وہ اپنے خاندانی اثاثوں سے متعلق بھی قوم کو بتائیں۔ ایران کے صدر کل سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جب بھی کسی ملک کا سربراہ پاکستان آتا ہے، یہ لوگ دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اپوزیشن والے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

پاکستان کی عالمی پذیرائی

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی پذیرائی بھی ہضم نہیں ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دور میں دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے گئے، پی ٹی آئی دور میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، اپوزیشن کے پاس پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں، کاش یہ لوگ ذاتی سیاست کے بجائے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے بات کرتے۔

ناکامی کا مقدر

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ کاش یہ لوگ 190 ملین پاؤنڈ کیس پر بات کرتے، نومئی کے کیسز میں ملزمان کا شفاف ٹرائل ہوا، نو مئی کیسز کے فیصلے میرٹ پر ہوئے، سانحہ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، ناکامی پی ٹی آئی والوں کا مقدر ہے، ان لوگوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...