سکول کی آؤٹ لک اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: وزیر تعلیم پنجاب
وزیر تعلیم کا اچانک دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سکولز آف ایمیمنس بنانے کا مشن لیے اچانک دورہ پر گورنمنٹ پائیلٹ سکول وحدت روڈ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاہدہ طے نہ ہونے کی صورت میں نتائج بہت برے ہوں گے: ٹرمپ کا انتباہ
رینوویشن کا جائزہ
جہاں انہوں نے رینوویشن کے مراحل اور کام کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ سکول کی آؤٹ لک اور کلر سکیم معیار کے مطابق نہ ہونے پر وزیر تعلیم نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹھیکیدار کو فوری طور پر کلر سکیم تبدیل کرنے اور آؤٹ لک کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دلہا کے ساتھ انوکھا فراڈ، برات لے کر پہنچا تو دلہن کہیں اور بیاہی گئی تھی
گراؤنڈ کی صفائی کی ہدایات
وزیر تعلیم نے سکول گراؤنڈ کی صفائی نہ ہونے پر بھی اظہار برہمی کیا اور فوری گھاس کٹائی اور گراؤنڈ لیولنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی پیدائش کی روک تھام کیلئے پیشگی انتظام کیا جائے اور گراؤنڈ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔
رینوویشن کی ڈیڈ لائن
وزیر تعلیم نے چھٹیوں کے اختتام سے قبل رینوویشن کے مراحل مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔








