ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی سابق وزیر اعظم اور (ن) لیگ کے صدر نواز شریف سے ملاقات
ایرانی صدر کا پاکستان کا سرکاری دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ سابق وزیر اعظم اور (ن) لیگ کے صدر نواز شریف نے ایرانی صدر کا لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کیا اور ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھیں ہیں ، پورے پارلیمانی نظام کو قیدی بنا دیا گیا ہے، سلمان اکرم راجا
استقبال کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایرانی صدر اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں لاہور پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر (ن) لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر نے (ن) لیگ کے صدر نواز شریف سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ؛ملیر برہانی ٹاؤن میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
اقبال کے مزار پر حاضری
بعدازاں مسعود پزشکیان نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دے کر حکیم الامت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کر کے علامہ اقبال کی شاعری، فلسفے اور امت کے احیاء کے پیغام کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسلام آباد روانگی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور ایئرپورٹ اور مزار اقبال پر ایرانی صدر کے ساتھ موجود رہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔








