ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جسمانی کشش پر توجہ مرکوز نہ رکھیں۔ یہ غلط ہے صرف جائز کام کی طرف جائیں اور جائز رزق کمانے کی کوشش کریں جو نصیب میں ہوگا وہ انشاءاللہ مل کر رہے گا۔ شاٹ کٹ راستہ خرابی ظاہر کر رہا ہے۔ ان دنوں جو آفر آنے والی ہے وہ بڑی اہم ہے غور کریں، اگر بات سمجھ میں نہ آئے تو استخارے سے مدد لے لیں۔ آپ اس کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ سابق نقصان کے ازالہ سمیت بڑا فائدہ ہے。
یہ بھی پڑھیں: کراچی، کچرا چنے والے 7 افغان باشندے گرفتار، مقدمہ درج، فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کا اعلان
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے۔ رکے ہوئے کام انشاءاللہ چل پڑیں گے اور جن لوگوں سے رقم لینی ہے اس کی واپسی کا امکان بھی ہے ،جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کی وجہ سے پریشان چلے آ رہے ہیں، امید ہے کہ ان کو اچھی خبر ملے گی۔ آج سے ہی رکاوٹوں کا خاتمہ شروع ہو جائے گا۔ آپ کی صحت کا تھوڑا سلسلہ ہے اس کے لئے راشن کی صورت میں صدقہ ضرور دیں، بہتری آ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو لیکن پاک بھارت کشیدگی میں یہ خطرہ رہتاہے، بلاول بھٹو
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
لالچی قسم کے لوگ آج کل قریب ہیں، ان سے خطرات ہیں جو نظر انداز نہیں کئے جا سکتے۔ آپ کو چند دن بڑے محتاط انداز سے چلنا ہوگا اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں حسبنااللہ و نعیم الوکیل کہہ کر ڈالیں اور کسی کا اعتبار نہ کریں،ان دنوں بس یہ سب ہونا چاہیے، باقی کچھ نہیں،جن افراد نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کیا تھا،انہیں اب غیبی مدد ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف آج کی سیاست میں فی الحال کوئی کمال نہیں دکھا پا رہی، سزاؤں اور نا اہلیوں کا سیلاب بتا رہا ہے کہ سب اچھا نہیں: حامد میر
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مالی طور پر مشکلات پیش آ رہی ہیں اور کسی جانب سے فی الحال کوئی سلسلہ بنتا ہوا دکھائی بھی نہیں دے رہا۔ اس صورتِ حال میں صبر کرنا چاہیے کیونکہ روحانی علاج کریں گے اور راستے کھلیں گے، روزانہ بعد از نمازِ مغرب سورئہ واقعہ پڑھنا شروع کریں اور حقوق العباد کا اچھی طرح جائزہ لیں کہ کس جگہ غلطی ہوئی ہے، توبہ کریں اور اس کی اصلاح کریں، انشاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہوتا چلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق عبداللہ کا بیان: جے شنکر کے پاکستان دورے پر تازہ ترین خبر
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پکڑ میں آجاتے ہیں نہ جانے کس وجہ سے ایسا ہو رہا ہے حالانکہ زائچہ تو ٹھیک ہے اس کا مطلب ہے کہ کسی جگہ کوئی غلطی ہو گئی ہے اس کے لئے استخارہ کریں اور توجہ سے کام لیں۔ دوسروں کے حق میں دعا بھی کریں۔ اللہ بڑا مہربان ہے، مہربانی فرمائے گا۔ جن لوگوں نے تنگ کر رکھا تھا، اب وہ خود بخود دور ہو جائیں گے اور آپ ان پر حاوی ہوتے نظر بھی آتے ہیں، اللہ عزت بھی دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشاد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال، میڈیا سے گفتگو میں اگلا ٹارگٹ بتا دیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
وراثت کے امور میں ابھی رکاوٹوں کا سامنا ہے، سب کی نظروں میں بُرا بن کر ہی آپ کو حق مل سکتا ہے، ورنہ شرافت سے تو ملنے سے رہا۔ اپنا حق ہی مانگنا ہے کون سا گناہ کرنا ہے، جو لوگ کوشش کریں گے، وہی کامیاب ہیں ،اس وقت گھر اور گھر والوں پر توجہ دیں، اس معاملے میں بڑی لاپروائی ہو رہی ہے جو اچھی نہیں، وقت کی قدر کریں ورنہ بعد میں صرف پچھتاوا ہی رہ جائے گا، غور تو کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 سپاہی شہید 4 زخمی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اہم ہفتہ ہے جس میں آپ کے مستقبل کی پلاننگ ہو گی اور اپنوں کے لئے کچھ کرنے کا موقع بھی ملے گا جو لوگ نیت صاف رکھ کر اللہ پاک سے مدد مانگ کر چلیں گے وہ بڑے مزے میں رہیں گے اور کیسے ان کے لئے غیبی مدد کے دروازے کھلتے ہیں خود دیکھ لیں گے۔ آپ بہت اچھے انسان ہیں،دوسروں نے ہمیشہ آپ کا فائدہ اٹھایا ہے اور مطلب نکال کر پیچھے ہٹ گئے، مگر صلہ تو اللہ نے دینا ہے وہ مل کر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے اندر کے شخص کی حفاظت کریں یہ آپ کو کس جانب لے کر جا رہا ہے ،غور تو کریں۔ ان دنوں دل کو جس قدر قابو میں رکھ سکتے ہیں، ضرور رکھیں۔ یاد رہے کہ شیطان آپ کے ایمان کو خراب کر سکتا ہے ۔ابھی بھی وقت ہے اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگیں اور سختی سے اس کا مقابلہ کریں، جو لوگ بے روزگار ہیں، وہ انشاءاللہ کام پر لگ جائیں گے اور جس مقصد کے لئے رقم درکار ہوگی اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تقرر و تبادلے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بس کر دیں، دل کے ہاتھوں مجبور ہونا، اللہ کے حضور بھی تو پیش ہونا ہے۔ کچھ کام اس کی رضا کے لئے بھی کرلیں تو کیا بات ہے۔ آپ کو معلوم ہے کہ آپ کس جگہ غلط ہیں پھر بھی باز نہیں آ رہے اور اسی کام میں لگے ہوئے ہیں، توبہ کرکے اگر واپسی کا راستہ اختیار کرلیا جائے تو پھر زندگی کا رخ ہی بدل جائے گا تو یہ صرف ایک قدم پر ہے۔ اللہ کو راضی کرنا ضروری ہے، ہونا تو وہی ہے جو اللہ نے چاہنا ہے، یہ یاد رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کا پانی بند کرنے کا معاملہ او آئی سی میں زیر بحث
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے لئے انشاءاللہ بہتری کا وقت شروع ہو رہا ہے۔ عرصہ دراز تک مشکلات نے آپ کو گھیرے رکھا۔ بندش میں بھی آ گئے تھے۔ اب اس سے نکل چکے ہیں۔ اس کا اندازہ اچھی خبروں کے ملنے سے ہو جائے گا۔ جو ساتھ چھوڑ گئے، دوبارہ ملنے کی کوشش کریں گے، آپ بھی درگزر سے کام لیں۔ جہاں آپ سے زیادتی ہوئی ہے ان سے خود جا کر معافی مانگ لیں، اللہ معافی کو پسند کرتا ہے اور راضی ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما کے بھائی نے عمران خان کے لیے عالمی برادری سے اپیل کردی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کن باتوں اور کن مسائل میں پڑے ہوئے ہیں، اب ان سے باہر نکل آئیں اور اپنے روزگار اور گھر پر توجہ دیں جو آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ آپ نے ایک بڑا عرصہ خراب کیا ہے، اب اگر قسمت موقع دے رہی ہے تو اس کی قدر کریں اور اپنے مستقبل کو ٹھیک کر لیں۔ اللہ مددگار ہے، پریشانی کیسی، صرف توجہ اور تھوڑی سی محنت کی ضرورت ہے باقی سب اللہ پر چھوڑ دیں، آنے والے دن بڑے اہم ثابت ہوں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صحت اب اکثر خراب رہنے لگی ہے خود بھی لاپرواہ ہونے کے ساتھ اور اکثر مایوس بھی رہنے لگے ہیں، کیوں ایسا ہو رہا ہے اس خول سے باہر آئیں ، اللہ پاک نے دنیا میں جس مقصد کے لئے بھیجا ہے وہ تو پورا کرنا ہے۔ دین اور دنیا ساتھ ساتھ چلتی ہے دونوں کو پکڑیں اور اپنے گھر والوں کے لئے کچھ کریں۔ ہمت کریں گے تو غیبی مدد بھی ملنا شروع ہو جائے گی۔ آپ کے اندر ایک اچھا انسان ہے اس کو باہر نکالیں، وہ رہنمائی کرے گا۔