عادل راجہ نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے خلاف ایک اور جھوٹا پراپیگنڈا کرنا شروع کردیا

عادل راجہ کا نیا جھوٹا پراپیگنڈا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے والے سابق فوجی افسر عادل راجہ نے ایک اور جھوٹا پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کی ایما پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جھوٹی خبر پھیلاتے ہوئے عادل راجہ نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے ڈی جی کی پوسٹ کے لیے میجر جنرل واجد عزیز اور میجر جنرل فیصل نصیر کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔
سابق فوجی افسر کا ماضی
واضح رہے کہ عادل راجہ پاک فوج اور پاکستانی خفیہ ایجنسی کے خلاف زہر اگلتا رہتا ہے۔ حال ہی میں سابق بریگیڈیئر راشد نصیر اور عادل راجہ کے درمیان لندن میں ہتک عزت کے ہائی پروفائل کیس کی سماعت مکمل ہوئی، جس میں لندن ہائی کورٹ کے ڈپٹی جج رچرڈ اسپئیر مین نے عادل راجہ کے ارشد شریف کے قتل میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے دعوے کو رد کر دیا۔