لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 480 ملزمان ہلاک
لاہور میں سنگین جرائم میں کمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے سخت آپریشنز کے بعد سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
پولیس مقابلے اور ان کے نتائج
نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران سی سی ڈی کے اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان 815 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 480 ملزمان ہلاک اور 335 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کے بعد پشاور زلمی نے بھی پی ایس ایل کے ساتھ فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کر دی۔
جرائم میں کمی کے اسباب
رپورٹ کے مطابق سی سی ڈی کے آپریشنل ہونے کے بعد ڈکیتی، قتل، ڈکیتی کے دوران زخمی کرنے اور دیگر سنگین جرائم میں تقریباً 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمی بالخصوص منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے اور تیز رفتار کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔
آئندہ کے اقدامات
پولیس ذرائع کے مطابق، سی سی ڈی کی کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ صوبے بھر میں جرائم کی شرح کو مزید کم کیا جا سکے۔








