وزیراعلیٰ مریم نواز نے جشن آزادی پرصوبے بھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کا حکم دیدیا
وزیراعلیٰ پنجاب کی جشن آزادی کے لیے ہدایات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن آزادی پر صوبے بھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے اور تمام محکموں کو جشن آزادی کی تقریبات کے دوران عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ بھاٹی گیٹ: نامزد ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا
سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات
وزیراعلیٰ نے فیمیلیز کی آمد کے پیش نظر عوامی مقامات پر سیکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی
ضلعی انتظامیہ کی معاونت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو جشن آزادی کی تقاریب، ریلیوں سمیت دیگر تقاریب میں شہری تنظیموں کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
عید الفطر کی خوشیوں کا جشن
پنجاب بھر کے شہروں اور دیہات میں جشن آزادی کے رنگ قوس و قزح کی مانند بکھر گئے۔ شہروں اور دیہات میں عوام کا گھروں پر پرچم لہرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، رکشوں، ٹرالیوں اور ٹرکس کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں
سجاؤ اور سجاوٹ کے عمل
سرکاری اور نجی عمارتوں، پارکس، چوک چوراہوں، بازاروں، اور شاہراہوں کو بھی جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ برقی قمقموں اور چراغاں سے علاقوں اور عمارتوں کا حسن دوبالا ہوگیا۔ لاہور، راولپنڈی، مری، کوٹلی ستیاں، جھنگ، لیہ، سیالکوٹ، مرید کے، شیخو پورہ، گوجرانوالہ، جہلم، چکوال اور اٹک میں آرائش وزیبائش کے خوبصورت مناظر نے شہریوں کو تفریح کا موقع بھی فراہم کردیا۔
دیگر شہروں کی تیاریاں
فیصل آباد، خانیوال، بہاولپور، ملتان، بھکر، منڈی بہاءالدین اور سرگودھا میں بھی بازار، گلیاں، راستے اور چوراہے سجادئیے گئے۔ قومی یادگاروں پر بھی چراغاں کیا گیا۔ شام ہوتے ہی شہری چراغاں اور رونق دیکھنے سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔








