عام انتخابات میں ووٹ چرائے، 100 سے زیادہ نشستوں پر ہیرا پھیری کی گئی: رہول گاندھی کا دھماکہ خیز انکشاف، مودی کے انتخابی فراڈ کا پردہ چاک کر دیا

راہول گاندھی کا دھماکہ خیز انکشاف

لاہور (طیبہ بخاری سے) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندرمودی کے انتخابی فراڈ کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ کامیابیاں اور امید افزا اشارے، سعودی عرب نے وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

دستاویزی ثبوت پیش

تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نے اس حوالے سے دستاویزی ثبوت سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ مختلف حلقوں میں جعلی ڈپلی کیٹ ووٹر آئی ڈیز بنائی گئی ہیں اور مکانوں کے جعلی ایڈریس بھی تخلیق کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی جگہوں پر جعلی تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 100 سے زیادہ نشستوں پر ہیرا پھیری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

نریندر مودی کی جیت پر سوالات

راہول گاندھی نے پچھلے انتخابات میں نریندر مودی کی جیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ چرائے اور عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا۔ اگر جعل سازی نہ ہوتی تو نریندر مودی آج بھارت کے وزیراعظم نہ ہوتے۔

آئینی خلاف ورزی اور کارروائی کی دھمکی

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے انتخابات میں بی جے پی، وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں نے آئین پر حملہ کیا۔ الیکشن کمیشن جو کر رہا ہے وہ غداری ہے، ہم کارروائی کریں گے، یہ بچ نہیں سکیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...