سکھر میں مگرمچھ کا نہر کنارے کپڑے دھونے والی خاتون پر خوفناک حملہ
مگرمچھ کا حملہ
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو لندن ہائیکورٹ نے دیوالیہ قرار دے دیا
واقعے کی تفصیلات
سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ لے گیا تھا۔ قریب موجود خاتون کے شوہر نے فوری نارا کینال میں چھلانگ لگا کر مگرمچھ سے بیوی کو چھڑوا لیا۔
طبی امداد
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ کو بُری طرح چبا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔








