پنجاب، کے پی اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان، کراچی میں بھی متوقع
بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ مسلط شدہ حکومت بحرانوں کو صرف عوام کو لوٹنے کے موقع کے طور پر استعمال کررہی ہے، جنید اکبر خان
مون سون سیزن کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں مون سون کا سیزن جاری ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار تک گر گیا
لاہور میں موسم کی تبدیلی
آج صبح لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے نیدرلینڈ کے سفارتکار کو سٹارلنک کٹس اور سیٹلائٹ فونز سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
کراچی کا موسم
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت چند ایک مقامات پر بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔
درجہ حرارت اور ہوا کے حالات
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے اور شہر میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 20 سے 25 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔








