ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کی ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کوئی فصل نہیں — یہ فطرت کا فیصلہ ہے
اہم خبریں
ان دنوں ہانیہ عامر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار عاصم اظہر ہیں۔ اداکارہ نے رواں ہفتے ہی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہل چل مچی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں چھ پاکستانی نژاد کینیڈین کامیاب ہو گئے
نئی ویڈیو کی تفصیلات
تاہم اداکارہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شہر کی سڑکوں پر ڈانس کرتی نظر آئیں۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی ف اور نیشنل پارٹی کا 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان
ویڈیو میں تفصیلات
ویڈیو میں اداکارہ موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور ڈانس کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا کی بھرپور فعالیت
اس کے علاوہ ہانیہ عامر نے مختلف تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ موج مستی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے گھڑ سواری کے بھی مزے لیے۔








